لاڑکانہ، کتے کے کاٹے کی ویکسین نہ ملنے سے 10 سال کا بچہ جاں بحق

September 18, 2019

سندھ کے شہر لاڑکانہ میں کتے کے کاٹے کی ویکسین نہ ملنے کی وجہ سے 10 سالہ بچہ میر حسن جاں بحق ہوگیا، جس کا تعلق شکارپور کے گاؤں داود ابڑو سے تھا۔

میر حسن کے والد صفدر ابڑوکے مطابق بچے کو کچھ عرصے پہلے پاگل کتے نے کاٹا تھا، متاثرہ بچے کو شکارپور، سلطان کوٹ اور دیگر مقامات پر لے کر گئے لیکن کہیں بھی دادرسی نہ ہوسکی۔

ڈاکٹر نور الدین قاضی کے مطابق شکارپور اور جیکب آباد سمیت ڈویژن بھر میں کتے کے کاٹے کی ویکسین کی کمی ہے۔ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ویکسین نہ ملنے کی وجہ سے مرض بگڑ چکا تھا اور اس اسٹیج پر بچے کا علاج ممکن نہ تھا۔