حکومت عوام کی توجہ مسائل سے ہٹانے کیلئے غلط فیصلے کررہی ہے،محمدزبیر

September 18, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ عوام کی توجہ مسائل سے ہٹانےکیلئے حکومت غلط فیصلے کررہی ہے، کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں جو سندھ کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ملیر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 149کے نفاذ سے سندھ میں طوفان اٹھ کھڑا ہوگا اسے سنبھالنا حکمرانوں کے بس کی بات نہیں ہوگی، آرٹیکل 149لگانے کا مقصد کراچی کو سندھ سے الگ کرنا ہے، حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لیئے تو عوام سڑکوں پر نکل کر حکمرانوں کے خلاف دمادم مست قلندرکرینگے، سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 40روز سے کرفیو کے نفاذ نے شہری زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی ساری توجہ مخالفین کے خلاف مقدمہ درج کراکے پابند سلاسل کرنے میں لگی ہے، انہوں نے اعلان کیا کہ 21ستمبر کو ضلع وسطی، 22ستمبر نواب شاہ، 28ستمبر ضلع سائوتھ، 29ستمبر ورکنگ کمیٹی کا حیدرآباد میں اجلاس، 6اکتوبر کو کنری عمر کوٹ جبکہ 13اکتوبر کو لاڑکانہ میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔