بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کو تیز کیا جائے، فہیم کیانی

September 18, 2019

ایلز بری (پ ر) مقبوضہ کشمیر میں ظلم اور بربریت کا بازار گرم ہے نریندر مودی ہٹلر کی طرح دنیا کے امن کے لیے خطرہ بن چکاہے ۔مودی کے ناپاک منصوبوں کو نہ روکا گیا تو دنیا کو تباہی اور بربادی سے کوئی نہیں بچاسکتا، بھارت پر سیاسی اور سفارتی محاذ پر دبائو ڈالنے کے ساتھ ساتھ معاشی طور پر بھارتی معیشت پر کاری ضرب لگانے کے لیے بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے، بھارت کا گھیراتنگ کیا جائے کہ مودی مجبور ہو کر مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔ ایلز بری میںپاکستانی اور کشمیری رہنمائوں کے ایک اجلاس سے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی پالیسیوں کے خلاف بھارت کے اندر بھی شدید ردعمل پایا جاتا ہے دنیا بھر میں بھارت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، برطانیہ میںلندن سے گلاسگو تک احتجاجی مظاہرے اور مارچ اور ریلیاں منعقد ہو رہی ہیں اس سلسلے کو جاری رکھنا چاہیے۔ سیمینارز ، کانفرنسز کا انعقاد ضروری ہے جہاں ممبران پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو دعوت دی جائے اور مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ چھ ہفتوں سے جو ظلم و ستم ہورہا ہے اسے اجاگر کیا جائے۔ کشمیریوں کو موجودہ صورت حال سے نکالنے کے لیے برطانوی حکومت پر بھی دبائو ڈالنے کی ضرورت ہے۔ اجلاس سے تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، ایلزبری کے کونسلر راجولی خان، راجہ یاسر، امجد حسین، اعظم فاروق اور دیگر سیاسی اور سماجی رہنمائوں نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم و محکوم عوام کو موجودہ سنگین صورت حال میں تنہا نہیں چھوڑا جاسکتا۔