اسلام آباد کے طلباء پنجاب کے میڈیکل کالجوں میں داخلے سے محروم

September 20, 2019

اش اسلام آباد(ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ) اسلام آباد کے ذہین طلبااورطالبات کو پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں نے اوپن میرٹ پر داخلہ دینے سے انکار کردیا جس سے سیکڑوں طلبا و طالبات کے والدین پریشان ہوگئے۔ پنجاب کے سرکاری کالجوں میں داخل کیلئے انٹری ٹیسٹ میں اوپن میرٹ پر اسلام آباد کے طلباو طالبات نے حصہ لیا اور میرٹ پر آگئے مگر اچانک یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے اسلام آباد کے طلبا و طالبات کو انٹری ٹیسٹ دینے کے باوجود میرٹ پر داخلہ دینے سے انکار کردیا اور یہ مؤقف اختیار کیا کہ صرف پنجاب ڈومیسائل کے طلبا کو داخلہ دیا جائے گا ۔ ماضی میں اسلام آباد کے طلبا و طالبات کو اوپن میرٹ پر داخلہ دیا جاتا رہا ہے۔ ادھر یونیورسٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ پی ایم ڈی سی کی پالیسی ہے۔ والدین کے مطابق اسلام آباد کے میڈیکل کالجوں میں صرف10 نشستیں اسلام آباد کے طلبا و طالبات کیلئے، باقی نشستیں دیگر صوبوں کی ہیں جبکہ پنجاب کی 35 سیٹیں اسلام آباد کے کالجوں کے لیے ہیں۔ پنجاب کے میڈیکل کالجوں میں اسلام آباد کیلئے صرف2 نشستیں رکھی گئی ہیں۔ والدین نے وزیراعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان نے اصلاح احوال مطالبہ کیا ہے۔ ایک طالبہ نے بتایا کہ اس کے انٹری ٹیسٹ میں95فیصد نمبر ہیں مگر داخلہ نہیں دیا جارہا۔