بھارتی رویہ امن کیلئے خطرہ،دنیاکرداراداکرے،چوہدری سرور

September 20, 2019

لاہور(نمائندہ خصو صی)جاپان کے سفیر کونینورو مٹسودااور کینیڈین ہائی کمشنروینڈی گلمور کی دورہ لاہور کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقاتیں ۔مسئلہ کشمیر ،خطے کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے دونوں ممالک کے سفارتکاروں سے کہا کہ بھارت کا جنگی جنون اور رویہ امن کیلئے سب سے بڑا خطر ہ بن چکا ہے،دنیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارتی اقدامات کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریںاور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کروایا جائے۔دریں اثنا انہوں نے گور نر ہاؤس لاہور انٹر نیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے زیر اہتمام’’ہسپتال کے عملے پر تشدد نہیں بھروسہ کریں‘‘مہم کی افتتاحی تقر یب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جذباتی سیاست نہ کر ے، ملک کسی لاک ڈاؤن اور احتجاجی تحر یک کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔بھارت پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس ختم کروانے کیلئے لابنگ کر رہا ہے مگر ہم اس کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے میں بھی جلد جی ایس پلس اور مسئلہ کشمیر کے ایشوز پر یورپی اراکین پار لیمنٹ سے ملاقاتوں کیلئے یورپ کا 1ہفتے کا دورہ کروں گا ۔سانحہ چونیاں کے ذمہ داروں کو ہر صورت نشانہ عبر ت بنایا جائیگا۔ ڈی پی او سمیت جن پولیس افسران کی نااہلی ہے انکے خلاف ایکشن ہو چکا ہے کسی کو معاف نہیں کیا جائیگا ۔گور نرنے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی کے حکمرانوں نے اپنی ناقص پالیسوں کی وجہ سے صحت کے شعبے کو بدتر ین مسائل کا شکار کردیا ہے مگر صحت کے شعبے میں مثالی اقدامات ہماری حکومت کی اولین تر جیح ہے مگر مسائل کو حل کر نے میں ابھی وقت لگے گا جبکہ میڈیا کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے ہرفورم پر کشمیر کاکیس لڑ اہے اور وزیر اعظم عمران خان دورہ امر یکہ کے دوران بھی امر یکی صدر ٹر مپ سمیت دنیا کے دیگر حکمرانوں سے ملاقات اور جنر ل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران بھی مسئلہ کشمیر پر حقائق دنیا کے سامنے رکھیں گے۔