معین علی سنٹرل کنٹریکٹ سے باہر

September 21, 2019

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) جوفرا آرچر نے انگلینڈ کے لئے ڈیبیو کرنے کے صرف 5 ماہ بعد تینوں فارمیٹ میں سنٹرل کنٹریکٹ حاصل کرلیا۔ جمعہ کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ کو جاری کردیا ہے جس کے مطابق 10 ٹیسٹ اور 12 محدود اوورز کرکٹ کے کنٹریکٹ کئے گئے۔آل رائونڈر معین علی اور اسپنر عادل رشید کا ٹیسٹ کیریئر اپنے اختتام کو پہنچا دونوں کو ٹیسٹ کنٹریکٹ نہیں ملے ۔ ٹیسٹ کنٹریکٹ پلیئرز میں جیمز اینڈرسن، آرچر، جونی بیئرسٹو، اسٹورٹ براڈ، رائے برنز، جوز بٹلر سام کرن،جوئے روٹ، بین اسٹوکس اور کرس واکس جبکہ محدود اوورز کرکٹ کے لئےمعین علی،آرچر، بیئرسٹو، ب ٹلر،ڈینلی، اوئن مورگن، عادل رشید، روٹ، رائے، اسٹوکس ،واکس اور مارک ووڈ شامل ہیں ۔