اقامہ کیس ،درخواست گزار کا وکیل غیر حاضر،سماعت ملتوی

September 21, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پیپلز پارٹی رہنما فریال تالپور، منظور وسان، ناصر حسین، سہیل انور سیال اور دیگر کےخلاف اقامہ سے متعلق درخواست کی سماعت کی ، درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ عدالت سے استدعا ہے کیس کا فیصلہ جلد سنایا جائے،فریال تالپور ایم پی اے ہونے کے ناطے پروڈکشن آڈر میں بار بار جیل سے آتی ہیں،سہیل انور سیال کے پاس اقامہ 2019 تک ہے،عدالت نے ایک وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 4 اکتوبر کیلئے ملتوی کردی۔