بلوچستان نیشنل پارٹی کا جلسہ اتوار کو ہو گا

September 21, 2019

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیراہتمام اتوار 22 ستمبر کو سہ پہر تین بجے ریلوے ہاکی گراونڈ میں شہید نواب امان اللہ زہری اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں جلسہ عام ہوگا جس سے پارٹی کے قائد سردار اختر مینگل ، مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی سمیت دیگر مرکزی رہنما خطاب کریں گے ۔