جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ، متعدد گرفتار، 9کلو چرس،15لٹر شراب برآمد

September 21, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان پولیس نےجرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 6منشیات فروشوں ،2بھکاریوں اور 3ناجائز اسلحے کے ملزموں سمیت متعددملزمان کوگرفتارکر لیااور 9کلوگرام چرس،15 لٹر شراب،4کلو بھنگ اور اسلحہ برآمد کرلیا،پولیس نے ملزم عادل سے 4کلو بھنگ، مدثر سے 6033گرام چرس ،امجد سے 160گرام چرس ، مہتاب سے 1400گرام چرس، توقیر سے 15لٹر شراب، ارسلان سے 1320گرام چرسامین سے بندوق 12بور ، ریوالور 32بور، غلام عباس سے ریوالور32 بور، عامر سے بندوق 12بوربر آمد کر لیا، بھکاریوں کیخلاف کارروائی میں صفیہ بی بی اور نوراں بی بی کو گرفتار کیا گیا، سڑک کے درمیان ریڑھیاں کھڑی کرکے ٹریفک روانی متاثر کرنے پر 4افراد نعیم ، محمد ارشد ، ناصر اور آصف کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے، تیزرفتاری اور لاپرواہی سے، ٹرک ، ٹریکٹر ٹرالیاں چلانے پر 5افراد اللہ نواز،آصف ،اجمل، گلزارعلی، آصف اور منیر احمد کو گرفتارکر لیا گیا، کارسرکار میں مداخلت پر تھا نہ صدر شجاع آباد پولیس کو انسپکٹرمحکمہ ماحولیات بنارس علی نے درخواست دی کہ بھٹہ خشت مالک غلام شاہ نےسیل خشت بھٹہ کی سیلیں توڑدی پولیس نے غلام شاہ ، عبداللہ شاہ ودیگر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، تھا نہ شاہ شمس پولیس نےڈینگی کی افزائش کا باعث بننے پر خواجہ پٹرول پمپ سامو رانا میں ٹائر شاپ مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،لین دین پر بوگس چیک دینے پر تھانہ قطب پور پولیس نےمحمد ظفر خان کی درخواست پر رضوان جبکہ ارشاد اعوان کی درخواست پرمنیر حسین کیخلاف مقدمات درج کرلئے ، پٹرول چھڑک کر خودکشی کی کو شش پر تھا نہ بدھلہ سنت پولیس نےغلام محمد کیخلاف اقدام خودکشی پر مقدمہ درج کرلیا،فائرنگ کی جھوٹی اطلاع دینے پر تھا نہ قادرپورراں پولیس نے زوار حسین کیخلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا، اونچی آواز میں گانے چلانے پر تھا نہ راجہ رام پولیس نے ربنوازاور سراج کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، زہریلا طبی فضلا جمع کرنےپر تھا نہ نیوملتان پولیس نے آصف ، شاہد اور عبدالستار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، خود کو صحافی ظاہر کرکےدھوکہ دہی سےپیسے بٹور نے پر تھا نہ بی زیڈ پولیس نے مقصود احمد، ثاقب ، یاسرخود کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،کارپوریشن کی حدود میں غیرقانونی بھانہ بنانے پر تھا نہ بی زیڈ پولیس نے غلام محمد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،، پولیس نےحساس اداروں کے ساتھ مل کر تھانہ کپ، تھانہ لوہاری گیٹ اور تھانہ ممتاز آباد کے مختلف علاقوں بستی شاہ والی، وارڈ نمبر 2، 3اور 6 میں سرچ آپریشن کیا ،اس دوران ایک ویپن برآمد کیا گیا، 46 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی اور بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد اور منشیات بھی برآمدکی گئی جبکہ 7افراد کو گرفتار کرلیا گیا، دریں اثنالڑائی جھگڑوں کے واقعات میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، تھا نہ بستی ملوک پولیس کو نجمہ پروین نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مجاہد ، شاہداور2نامعلوم افراد گھر میں گھس آئے اور میری بیٹیوں اقرااور سدرہ پر تشدد کیا جبکہ 70ہزار روپے بھی لے گئے،تھا نہ قادرپور راں پولیس کو ذوالفقار نے بتایاکہ آصف ، سعید، بگو، امین، ارشدسمیت 3نامعلوم ملزمان رقبہ پر آگئےاور ملزمان نے آتے ہی مجھے مارا پیٹا اور سریے سے تشد د کانشانہ بنایا، تھا نہ دولت گیٹ پولیس کو ناصر عباس شمسی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میرا بیٹا حسنین رضا پر محمد دائود، حسنین،تیمود ا نے دھمکیاں اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے، تھا نہ بستی ملوک پولیس کو موضع کوٹھے والا کے رہائشی رشید عالم نے درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ اس کا بشیر ، خادم ، رمضان، عمران،عبدالرزاق، عزیزالرحمٰن سے زمین کے راستہ وگزرگاہ کے حوالے تنازعہ چل رہاتھا جس پر ملزمان نے حملہ کر کے بیٹے وقاص، بھانجے اجمل اور بھتیجے نعیم کو شدید زخمی کر دیا ،متعلقہ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔