وزیراعظم کشمیر جانیوالا غدار کا بیان دیکرمفتی اعظم نہ بنیں، سراج الحق

September 22, 2019

لاہور (نمائندہ دجنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر جانیوالا غدار ہوگا کا بیان دیکر مفتی اعظم نہ بنیں،امریکی دورے میں کشمیر پر آواز بلند، عافیہ کو واپس لایا جائے۔حکمران مسئلہ کشمیر پر غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، جب تک پاکستان خود کشمیر کے مسئلے پر سنجید ہ نہیں ہوتا بیرونی دنیا اس مسئلہ کو سنجید گی سے نہیں لے گی ۔حکمران امریکی دورے میں جرات کے ساتھ قوم کی ترجمانی کرتے ہوئے کشمیریوں اور ڈاکٹر عافیہ کیلئے آواز بلند کریں اور واپسی پر ڈاکٹر عافیہ کو پاکستان لائیں، یہ پوری قوم کا مطالبہ ہے۔حکمران مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مکمل غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ کشمیر پاکستان کی نظریاتی، معاشی اور جغرافیائی شہ رگ ہے۔کشمیر میں بھارتی فوج جو ظلم کر رہی ہے اس سے کرفیو کے خاتمے کے بعد وہاں پر قتل عام کا خطرہ ہے۔