ایمرسن کالج میں12مضامین میں بی ایس چار سالہ ایوننگ کلاسز کے اجراء کی منظوری

September 22, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان میں12مضامین میںبی ایس چار سالہ ایوننگ (شام) کلاسز کے اجراء کی منظوری دے دی ،مذکورہ مضامین میں باٹنی، کیمسٹری، اکنامکس، ایجوکیشن، انگلش، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ریاضی، انٹرنیشنل ریلیشن، فزکس، پولیٹیکل سائنس، شماریات اور زوالوجی شامل ہیں۔ تعلیمی حلقوں نےفیصلے کوجنوبی پنجاب کے لیے تحفہ قرار قراردیا ہے۔