کراچی ہیٹ ویو، شہریوں کو غیر ضروری گھر سے نہ نکلنے کا مشورہ

September 23, 2019

کراچی میں مسلسل تیسرے روز بھی ہیٹ ویو کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، طبی ماہرین نے شہریوںکو غیر ضروری طور پر گھر سے نہ نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

کراچی ہیٹ ویو، شہریوں کو غیر ضروری گھر سے نہ نکلنے کا مشورہ

محکمہ موسمیات کے مطابق معتدل ہیٹ ویو کراچی میں شدید گرمی کا باعث بن رہا ہے اور آج بھی پارہ 40 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔

کراچی میں ہیٹ ویو کے باعث درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، صورتحال کے پیش نظر طبی ماہرین نے شہریوں کو سخت احتیاط کا مشورہ دیا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں، پانی کا استعمال زیادہ کریں کیونکہ گرم موسم میں پسینہ زیادہ آنے سے جسم میں نمکیات کی کمی ہو جاتی ہےجس کے باعث ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس گرم موسم میں شہری لو سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کریں اور زیادہ سے زیادہ پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں۔

ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے مزدور طبقہ کام کے وقت سر پر گیلا کپڑا لازمی رکھے۔