• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ہیٹ ویو کا خدشہ ٹل گیا، درجہ حرارت 39ڈگری تک رہنے کا امکان

کراچی(خبرایجنسی)گرمی سے تنگ کراچی والوں کیلئے اچھی خبر، ہیٹ ویو کا خطرہ ٹل گیا، شہر قائد کا درجہ حرارت 38سے 39ڈگری تک رہنے کا امکان ہے، شہر قائد میں اب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42ڈگری کے بجائے 39ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب کم ہوگا، سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ پیر کے بعد سے شہر کا درجہ حرارت معمول پر آ جائے گا۔

تازہ ترین