فیصل آباد، 4 بچوں سے زیادتی اور بلیک میلنگ

September 24, 2019

فیصل آباد پولیس نے 4 کم سن بچوں سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کےالزام میں دو ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔ ملزمان سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد کر کے فرانزک کیلئے بھجوا دئیے ہیں ۔

گرفتار ملزمان کی عمریں 15 سے 22 سال کے درمیان ہیں جو گزشتہ دو سال سے بلیک میل کر کے بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا رہے تھے۔

سی پی او فیصل آباد اظہر اکرام کے مطابق سمندری کے چک 222 گ ب میں چار کم سن بچوں سے زیادتی کے واقعات سامنے آئے ہیں جن پر 4 الگ الگ مقدمات درج کر کے پانچ ملزمان عبدالرحمٰن، احد ،علی اشفاق، محسن اور عمر کو گرفتار کر کے عدالت سے ان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے۔

ملزمان سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد کئے گئے ہیں تاہم پولیس کو کوئی ویڈیو نہیں مل سکی۔ ویڈیوز کی ریکوری کیلئے لیپ ٹاپ اور موبائل فونز فرانزک کیلئے بھجوائے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی عمریں 15 سے 22 سال کے درمیان ہیں اوروہ گذشتہ تقریباً دو سال سے کم سن بچوں کو بلیک میل کر کے زیادتی کا نشانہ بنارہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک 4 متاثرہ بچے سامنے آچکے ہیں جبکہ مزید بچوں سے زیادتی کا خدشہ بھی پایا جارہا ہے۔