Advertisement

بجلی چوری کے مقدمے میں نامزد سابق ایس ڈی او کی ضمانت منظور

September 29, 2019
 

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) اینٹی کرپشن سینٹرل کورٹ حیدرآباد کے جج سریش کمار نے ایف آئی اے کرائم سرکل حیدرآباد تھانے میں درج بجلی چوری کے مقدمے میں نامزد سابق ایس ڈی او سب ڈویژن طاہر حبیب کی وکلا کے دلائل کے بعد 50 ہزار روپے کی عبوری ضمانت منظور کرلی ۔ واضح رہے کہ لطیف آباد نمبر 12 میں بجلی چوری کا مقدمہ نامزد ملزمان کے خلاف ایف آئی اے حیدرآباد نے درج کیا تھا۔ گذشتہ دنوں تفتیش کے بعد ایف آئی اے نے سابق ایس ڈی او طاہر حبیب سمیت دو افسران کے نام حتمی چالان میں شامل کئے تھے ۔


مکمل خبر پڑھیں