کرتارپور راہداری کا افتتاح، پاکستان نے مودی کے بجائے من موہن کو دعوت دیدی

October 01, 2019

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں بھارت کے موجودہ وزیراعظم نریندر مودی کے بجائے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کو شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کیلئے مشاورت کر لی گئی ہے اور منموہن سنگھ کو باضابطہ طور پر تحریری دعوت نامہ ارسال کیا جائے گا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

کرتارپور راہداری کا افتتاح، پاکستان نے مودی کے بجائے من موہن کو دعوت دیدی

ان کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری کی تقریب بہت بڑی اور یادگار ہو گی ہم اس تقریب کے افتتاح کیلئے بہت خوش ہیں اور اس حوالے سے پوری تیاریاں کی جا رہی ہیں،وزیراعظم عمران خان بھی تقریب کے حوالے سے دلچسپی لے رہے ہیں۔