بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے

October 04, 2019

بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 3.1 اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ژوب سے37 کلومیٹر مغرب میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔

واضح رہے کہ 24 ستمبر کو آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے سے 40 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

وزیراعظم عمران خان اور بلاول بھٹو سمیت کئی شخصیات نے آزادکشمیر کے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا تھا۔