خیبرپختونخوا: ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار سے متجاوز

October 05, 2019

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مزید 72 کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد مجموعی طور پر صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد4 ہزار 220 تک پہنچ گئی ہے۔

صوبے میں مزید 72 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، صرف پشاور میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 2 ہزار 36 تک پہنچ گئی۔