فیصل آباد : پسند کی شادی نہ کروانے پر بیٹوں نے ماں کو قتل کردیا

October 05, 2019

فیصل آباد میں پسند کی شادی نہ کروانے پر بیٹوں نے ماں کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بیٹوں نے پسند کی شادی کی اجازت نہ دینے پر ماں کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا، پولیس نے دونوں بیٹوں کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ غلام محمد آباد میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ساٹھ سالہ خاتون کا بیٹا اپنے بڑے بھائی کی سالی سے پسند کی شادی کے لیے بضد تھا جس پر خاتون رضا مند نہیں تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بیٹوں اور والدہ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر بیٹوں نے والدہ کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے موت کے گھاٹ اُتاردیا۔