کراچی، مدرسے کی چھت گرنے سے 9 طلباء زخمی

October 06, 2019

کراچی میں بلدیہ یوسف گوٹھ میں مدرسے کی چھت گرنے سے 9 طلباء زخمی ہوگئے، تمام طلباء کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بلدیہ یوسف گوٹھ میں مدرسہ عثمانیہ کی چھت کا حصہ گرنے سے9 طلبا زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام طلباء کی حالت خطرےسے باہر ہے جبکہ زخمی ہونے والے بچوں میں امام جان، الیاس، ابوبکر، کاشف، نثار، جہانزیب سمیت دیگر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ زخمی ہونے والے طلباء کی عمریں 8 سے 20 سال کے درمیان ہیں۔