چمڑا چورنگی کے قریب گارڈ کی گولی سے چور زخمی

October 07, 2019

کراچی کے علاقے کورنگی میں چمڑا چورنگی کے قریب سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے چور کو زخمی کردیا، شیریں جناح کالونی میں اندھی گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے: فائرنگ سے رکشہ ڈارئیورجاں بحق

پولیس کے مطابق کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی ہونے والا شخص ڈکیت ہے اور چوری کے دوران سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے زخمی ہوا ہے۔

دوسری جانب شیریں جناح کالونی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 26 سالہ فضل کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔