راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ پیرودھائی کے علاقہ میں فائرنگ سے رکشہ ڈارئیورجاں بحق ہوگیا۔ایس ایچ اوتھانہ پیرودھائی انسپکٹرظہیربٹ نے بتایاکہ ہفتہ کی رات خیابان سرسیدمیں چیمہ پلازہ کے سامنے فرنیچر کا کام کرنیوالے نعمت خان وغیرہ کاجھگڑاہوااس دوران فائرنگ سے ایک رکشہ ڈرائیور46سالہ محمدداؤد ولد محمد سلیمان سکنہ تحصیل جنڈضلع اٹک گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔