• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹا ف رپورٹر )شہر میں فائرنگ اور دیگر واقعات میں3افراد زخمی ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق پیر آباد کے علاقے فرنٹیئر کالونی کے قریب گراؤنڈ میں نامعلوم مسلح ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے 29 سالہ کاشف ولد گل روز کو زخمی کردیا، مدینہ کالونی کے علاقے بلدیہ 24 مارکیٹ کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 22 سالہ عابد ولد جاوید کو گولی مار کرزخمی کردیا، بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص کوزخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا، زخمی کی شناخت 40 سالہ محمدعلی ولد محمد ثاقب کے نام سے ہوئی ہے۔

تازہ ترین