ننھا طبلہ ماسٹر سوشل میڈیا پر مقبول

October 07, 2019

چیئرمین سینٹرل فلم سینسر بورڈ دانیال گیلانی نے اپنے ٹوئٹر اکااؤنٹ پر ایک ننھے طبلہ ماسٹر کی ویڈیو اپلوڈ کی جسے سوشل میڈیا پر بے حد سراہا جارہا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

ننھا طبلہ ماسٹر سوشل میڈیا پر مقبول

اپلوڈ کی گئی ویڈیو میں اسکول کے یونیفارم میں ملبوس ایک بچہ پاکستان کے چاروں صوبوں کی دھنوں پر کمال فنکارانہ صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے انہیں طبلے پر بجا رہا ہے۔

چھوٹا بچہ طبلے پر اپنے چھوٹے ہاتھوں سے سندھی ، پنجابی ، بلوچی اور پشتو کی دھنیں نہایت خوبصورتی سے بجا رہا ہے ۔اس ویڈیو نے ایک دن میں ہی 50 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جس کی تعداد میں اضافہ بدستور جاری ہے۔

ویڈیو کو 13 سو سے زائد لوگ رہ ٹوئٹ کر چکے ہیں جبکہ چار ہزار لوگوں نے لائیک کیا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اور محبت حاصل کرتی جا رہی ہے۔




اگرچہ دانیال گیلانی کی اس ویڈیو کو دیکھنے والے سراہ رہے ہیں وہیں ایک صارف نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ ویڈیو بنانے والے کو بچے سے نرمی سے پیش آنا چاہئے تھا۔

دانیال گیلانی کے ٹوئٹ میں اپلوڈ کردہ ویڈیو کے آخر میں بچے کے انتہائی معصومانہ اندازمیں کہے گئے جملے ’سر جی میرے ہاتھ تھک گئے ہیں‘ کو بھی بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

خداد صلاحیت کے مالک اس بچے کا نام اب تک معلوم نہیں ہوسکا۔