میڈیکل کی طالبہ مصباح کا قاتل کچرا چننے والا گرفتار

October 10, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

میڈیکل کی طالبہ مصباح کا قاتل کچرا چننے والا گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گلشن اقبال تھانے کی حدودموچی موڑمیں باپ کے سامنے قتل کی جانے والی میڈیکل کی طالبہ مصباح کے ایک قاتل کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ایک سال قبل تک کچرا چنتا تھا پھر ساتھیوں کیساتھ مل کر اسٹریٹ کرائم شروع کردیا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے چھینا جانے والا موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گرفتار ملزم محمد نبی افغانی اسٹریٹ کرمنل ہے، جس کا ساتھی قاری بشیر افغانی تاحال فرار ہے۔

پولیس مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ملزمان نے گزشتہ ہفتے گلشن اقبال میں موچی موڑ پر اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران فائرنگ کرکے طالبہ مصباح کو قتل کردیا تھا۔

گرفتار ملزم کے مطابق وہ ایک سال پہلے تک اس علاقے میں کچرا چنتا تھا جس کے بعد ملزم گاڑیوں کی بیٹریاں چوری کرنے لگا، پانچ ماہ قبل ملزم نے اپنے ساتھیوں فضل، نعمت اور قاری بشیر کے ساتھ مل کر اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں شروع کیں۔