اسلام آباد پولیس کے موبائل سہولت سنٹر نے کام شروع کر دیا

October 10, 2019

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )اسلام آباد پولیس نے موبائل سہولت سنٹر کو باقاعدہ لانچ کر دیا۔ ایف آئی آر کے اندراج کے علاوہ تمام سہولیات موبائل سروس وین میں موجود ہوں گی۔ گمشدگی رپورٹ، کرایہ داروں کا اندراج ، گاڑی کی تصدیق، ملازمین اور شکایات کا اندراج بھی کرایا جا سکے گا۔ کیریکٹر سرٹیفکیٹ اور پولیس کلئیرنس سرٹیفکیٹ پر کام جاری ہے۔ شہری موبائل سروس سنٹر کی سہولت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے اور اس کی لوکیشن معلوم کرنے کیلئے اسلام آباد پولیس کے آفیشل پیج پر رابطہ کرسکتے ہیں۔