جوئیں تلاش کرنے والے بندر کی ویڈیو وائرل

October 10, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

بھارت: جوئیں تلاش کرنے والے بندر کی ویڈیو وائرل ۔

بھارت میں ایک پولیس اہلکار کے سر پر جوئیں تلاش کرنے والے بندر کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

یہ مناظر اس وقت دیکھے گئے جب بھارت کی ریاست اترپردیش کے تھانے میں بندر نے انٹری دی اور 20 منٹ تک پولیس آفیسر کے سر پر بیٹھ کر جوئیں تلاش کرتا رہا۔

رپورٹ کے مطابق بندر بھوکا تھا اور کھانے کی تلاش میں تھانے میں گھس گیا، پولیس آفیسر اپنے کام میں مصروف تھا کہ بندر ان کے کاندھے پر چڑھ گیا اور سر میں جوئیں تلاش کرتا رہا اور بندر جب بور ہوگیا تو تھانے سے بھاگ نکلا۔

واضح رہے کہ بھارت میں بندر کثیر تعداد میں پائے جاتے ہیں۔