آئی سی سی اجلاس آج شروع

October 12, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئے ہیں۔آئی سی سی کا اجلاس ہفتے سے دبئی میں شروع ہورہا ہے، اجلاس میں پاکستان اور سری لنکن بورڈ حکام کے درمیان دسمبر میں ٹیسٹ سیریز کے معاملے پر پیش رفت ہونے کا امکان ہے، پاکستان نے سری لنکن بورڈ کو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دونوں ٹیسٹ کی لاہور اور کراچی میں میزبانی کی پیش کش کررکھی ہے۔