ایشیائی بینک کیساتھ 200ملین ڈالر کے قرض منصوبے پر دستخط

October 12, 2019

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) حکومت کا ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ سماجی تحفظ کےترقیاتی منصوبے کے لیے 200ملین ڈالر کی اضافی مالی اعانت کا منصوبہ طے پاگیا ہے ، سیکرٹری فنانس ڈویژن نور احمد اور اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ژائیونگ یانگ نے قرض منصوبے پر دستخط کیے اس موقع پر وزیر مملکت حماد اظہر بھی موجود تھے۔