لاہور: نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والا گرفتار

October 13, 2019

لاہور میں نازیبا تصویروں کے ذریعے خاتون کو بلیک میل کرنے والے ایک شخص کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق متاثرہ خاتون انیتا نے شکایت درج کرائی تھی کہ ملزم پرویز نازیبا تصویروں کے ذریعے سے بلیک میل کررہا ہے، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم کے موبائل فون سے تصویریں اور دیگر مواد بھی برآمد کرلیا گیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔