شام میں ترک فوج نے امریکی فوجی مورچے کے قریب گولہ باری کی، پینٹاگون

October 13, 2019

پینٹاگون نے کہا ہے کہ شام میں ترک فوج نے امریکی فوجی مورچے کے قریب گولہ باری کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

خبرایجنسی کے مطابق پینٹاگون حکام کا کہنا ہے کہ ترک فوج نے شامی سرحدی شہر کوبانی میں توپ خانے سے گولہ باری کی۔

فائر کیے گئے چند گولے امریکی دستوں کے قریب گرے،جہاں ہمارے فوجی مورچے میں تعینات تھے، واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

خبر ایجنسی کے مطابق کوبانی سے امریکی فورسز کا انخلا نہیں کیا جارہا۔

واضح رہے کہ شامی شہر کوبانی کا کنٹرول کرد عسکریت پسند گروپ کے پاس ہے، جس کے خلاف ترکی کا بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن جاری ہے۔