ذوالفقار مرزا اور شریک ملزمان کیخلاف 4 مقدمات میں گواہوں کے بیانات قلمبند

October 13, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا، شریک ملزمان کیخلاف 4 مقدمات میں گواہ پولیس کانسٹیبل طارق اور ڈاکٹر جواد میمن کا بیان قلمبند کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کر لیا۔