آئی جی سندھ ہاکی فائنل آج ہوگا

October 13, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ انٹرڈسٹرکٹ ہاکی لیگ میں ڈسٹرکٹ سینٹرل اورایسٹ نے سیمی فائنل میں ملیر اور سندھ پولیس کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی، جہاں ان کا مقابلہ اتوار کو سہ پہر ساڑھے تین بجے کے ایچ اے اسپورٹس کمپلکس پر کھیلا جائے گا، ہفتے کو کھیلے گئے سیمی فائنلز کے مین آف دی میچ کھلاڑیوں فہیم خان اور عان علی نے مہمان خصوصی ڈی آئی جی ایسٹ زون عامر احمد فاروقی سے کیش ایوارڈ وصول کیا۔ اس موقع پر کے ایچ اے کے عہدے دار گلفراز خان، سید حیدر حسین بھی موجود تھے۔