آزادی مارچ میں شرکت کر کے سلیکٹیڈ حکومت کا خاتمہ کرینگے،اختیار ولی

October 13, 2019

پشاور (لیڈی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی ترجمان اختیار ولی نے کہا ہے کہ بارہ اکتوبر کو جمہوریت کے یوم سیاہ کے طور پرمنا یا جا تا ہے اسی دن ظالم آمریت نے عوامی مینڈیٹ اور جمہوریت پر زبردستی قبضہ کیا، میاں نواز شریف پر پانامہ کے بے بنیاد الزامات کی وجہ سے گرفتار کرکے کچھ ثابت نہ کیا گیا تو پھر اقامہ کا بہانہ بنا کر گرفتار کردیا گیا ، ا ن خیا لا ت کا اظہارانہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ حکومت نیب کے ذریعے سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھالی جاتی ہیں گزشتہ روز پارٹی کے رہنما حاجی نواب خان پر جھوٹے الزامات لگا کر پولیس کے زریعے گرفتار کر کے ہری پور جیل بھیجا گیا ۔