پولیس نے ہائیکنگ کے دوران جنگل میں گم ہونیوالے پانچ نوجوانوں کو ڈھونڈنکالا

October 13, 2019

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)وفا قی پولیس نے ہائیکنگ کے دوران مارگلہ پہاڑیوں کے جنگل میں گم ہو جانیوالے اسلامی یونیورسٹی کے پانچ طالب علموں کو ڈھونڈ نکالا۔ پولیس اور رینجرز کی ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد منیر رحمان ، مرزا ہاشم ، تنزیل ، سیف الرحمن اور البار محمد خان کو تلاش کر لیا۔