ڈی جی رینجرز نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

October 14, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، ڈی جی رینجرز سندھ نے ا من وامان بالخصوص اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے کیئے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا، علاقہ سیکٹر کمانڈرز اور ونگ کمانڈر زنے ڈی جی رینجرز کو امن وامان کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پربریفنگ دی، ڈی جی رینجرزنے شہریوں سے بھی امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بات چیت کی اورانہیں رینجرز کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔