بلدیہ میں بند مکان سے بڑی تعداد میں موٹر سائیکلوں کے ڈھانچے برآمد

October 15, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اے وی سی سی پولیس نے بلدیہ ٹاؤن سیکٹر9ڈی میں بند مکان پر چھاپہ مارکر وہاں سے خستہ حالت میں درجنوں موٹر سائیکلوں کے ڈھانچے برآمد کرلئے،پولیس کا کہنا ہے کہ چند مفرور ملزمان کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی تھی ،علاقہ مکینوں کے مطابق مذکورہ مکان تقریباً پندرہ سال سے بند ہے، برآمد کی جانے والی موٹر سائیکلوں کے ڈھانچے بھی کئی سال پرانے معلوم ہوتے ہیں ،پولیس کے مطابق مذکورہ مکان لیاری گینگ کے کارندے استعمال کرتے تھے۔