بچوں پر تشدد کاالزام‘ایلمینٹری سکول کا ہیڈ ماسٹرمعطل،انکوائری شروع

October 15, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم سکولز ضلع ملتان نے بچوں پر تشدد کرنے کے الزام میں ہیڈ ماسٹر کومعطل کردیا، بتایاگیا ہے کہ گورنمنٹ ایلمینٹری سکول مقیم پور شجاع آباد کے ہیڈماسٹر، ٹیچر انچارج محمد عمران پر اسمبلی میں بچوں پرتشدد کرنے کے الزامات سامنے آئےتھے ،شکایت درست ہونے پرانہیں فوری طور پر معطل کرکے ملتان رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ ان کے خلاف انکوائری بھی شروع کردی گئی ہے،اس ضمن میں ڈپٹی ڈی ای او ایلیمنٹری کو انکوائری افسرمقرر کیا گیا ہے ۔