اسپین: کاتالونیا کے نائب صدر سمیت دیگر وزراء کو سزائیں

October 15, 2019

بارسلونا(شفقت علی رضا ) ہسپانوی سپریم کورٹ نے تاریخ کی طویل ترین عدالتی کارروائی کے بعد کاتالان علیحدگی پسندوں کو سزائیں سنا دیں۔ تفصیلات کے مطابق اسپین کے صوبہ کاتالونیا کے کاتالان علیحدگی پسندوں نے صوبے کوا سپین سے علیحدہ کرکے الگ ملک بنانے کی تحریک چلا رکھی ہے ، یکم اکتوبر 2017میں صوبائی صدر ’’ کارلوس پوجدے مونت ‘‘ نے اپنے وزیروں کے ساتھ مل کرا سپین سے صوبہ کاتالونیا کو علیحدہ کرنے کا نام نہاد ریفرنڈم کرایا تھا ،ہسپانوی قانون اور آئین میں صوبائی ریفرنڈم کرانے کی شق موجود ہے لیکن وفاق سے اجازت لینا ضروری ہے ۔