ریسکیو 1122راولپنڈی نے ریسکیو چیلنج 2019ء میں تین مقابلے جیت لئے

October 16, 2019

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ریسکیو 1122 راولپنڈی نے آٹھویں ریسکیو چیلنج2019 ء میں تین مقابلے جیت لئے۔ پنجاب ایمرجنسی اکیڈمی ریسکیو 1122لاہور میں فائر فائٹ چیلنج، گہرے کنویں سے ریسکیو، ٹراما مینجمنٹ، واٹر ریسکیو، ہائٹ ریسکیو اور تیراکی کے مقابلوں میں 14ٹیموں نے شرکت کی۔ راولپنڈی ریسکیو ٹیم نے ٹراما مینجمنٹ‘ گہرے کنویں سے ریسکیو اور فائر فائٹ چیلنج مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی ریسکیو 1122ڈاکٹر عبدالرحمان نے راولپنڈی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔