بیلہ : لیویز نے تین سو بوری چھالیہ قبضے میں لے لیں

October 16, 2019

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)بیلہ لیویز نے تین سو بوری چھالیہ قبضے میں لے لیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی لیویز ذرائع کے اطلاع ملی تھی کہ چیک پوسٹ سےتین کلو میٹر کے فاصلے پر بھاری تعداد میں بوریاں رکھی ہوئی ہیں جس پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب کارروائی کرتے ہوئے تین سو بوری چھالیہ قبضے میں لے لی گئی ۔ جسے اسمگلر کراچی لے جانے کی کوشش کر رہے تھے پکڑی جانے والی چھالیہ کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔