انگلینڈ میں50فیصد سے زیادہ اے اینڈ ای اچھی حالت میں نہیں ہیں

October 17, 2019

لندن (پی اے) ریگولیٹرز کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں50فیصد سے زیادہ اے اینڈ ای اچھی حالت میں نہیں ہیں اور جب تک این ایچ ایس کو اضافی رقم دیئے بغیر خدمات میں بہتری کی کوئی ضمانت نہیں دی جاسکتی، کیئر کوالٹی کمیشن کا کہنا ہے کہ لوگ کمیونز سپورٹ کے فقدان کے سبب شدید مشکلات کی صورت میں اے اینڈ ای سے رجوع کرتے ہیں۔ حکومت نے ملکہ کی تقریر میں سوشل کیئر میں اصلاحات کا وعدہ کیا تھا۔ اس میں این ایچ میں فنڈنگ کے لئے5سالہ منصوبہ بنایا تھا، جس کے تحت2023ء کے تحت ہیلتھ سروسز کے لئے ہر سال اضافی20بلین پونڈ فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن کونسلوں کے ذریعہ سوشل کیئر سسٹم میں اصلاحات کو موخر کردیا گیا۔ ایک تخمینے کے مطابق کم و بیش1.4ملین معمر افراد کو گھروں پر کیئر ہومز تک نامناسب رسائی کی وجہ سے دیکھ بھال کی ضروری سہولتیں میسر نہیں ہیں۔ کیئر کوالٹی کمیشن کے چیف ایگزیکٹو عیان ٹرینہولم کا کہنا ہے کہ اس صورت حال سے ہسپتالوں پر بوجھ میں اضافہ ہوتا ہے۔