ایسوسی ایشن آف نیشنل اولمپکس کا اجلاس شروع

October 18, 2019

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) ایسوسی ایشن آف نیشنل اولمپک کمیٹی جمعے کو رواں سال دسمبر میں ہونے والے سائوتھ ایشین گیمز کے انعقاد کے حوالے سے میزبان نیپال اولمپک کمیٹی کی رپورٹ پر غور کرے گی جس کے بعد ان مقابلوں کے دسمبر میں ہونے کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا، ایسوسی ایشن کا دوروزہ اجلاس جمعرات سے قطر دوحامیں شروع ہوگیا ۔