ورکرز متحد رہیں اعلیٰ قیادت ان کی آوازسننے پر مجبور ہوگی:سبین گل خان

October 18, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم پی اے سبین گل خان نے کہا ہے کہ ورکرز متحد رہیں اعلیٰ قیادت ضرور ایک دن ان کی آوازسننے پر مجبور ہوگی،ان خیالات کا اظہار انہوںنے حافظ عدنان خان کی جانب سے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کےممبران شیخ عمران سلیم اوررانا شیراز،اوور سیز پاکستان کے چیئر مین مخدوم شعیب اکمل ہاشمی اور چیف ایگزیکٹیو واسا یونین اشرف ناصر خان کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب میں کیا۔