شاہی جوڑا لاہور سے اسلام آباد روانہ

October 18, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

شاہی جوڑا لاہور سے اسلام آباد روانہ

برطانیہ کا شاہی جوڑا لاہور ایئر پورٹ سے اسلام آباد روانہ ہو گیا، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے رات لاہور میں قیام کیا تھا، موسم کی خرابی کے باعث ان کا طیارہ اسلام آباد لینڈ نہیں کرسکا تھا۔

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے رات لاہور کے مقامی ہوٹل میں قیام کیا اور صبح اسلام آباد روانگی سے قبل ایک بار پھر ایس او ایس ویلیج کا دورہ کیا جس کے بعد مہمان اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ شاہی جوڑے نے گزشتہ روز ایس او ایس ولیج اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا اور بچوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی جس کے بعد معزز مہمانوں نے بادشاہی مسجد اور شوکت خانم کینسر اسپتال کا دورہ بھی کیا تھا۔

شاہی مہمان گزشتہ شام اسلام آباد روانہ ہوئے لیکن موسم کی خرابی کے باعث ان کے طیارے کو واپس لاہور آنا پڑا تھا۔