سندھ حکومت تیل وگیس کمپنیوں کے مسائل حل کریگی، امتیاز شیخ

October 19, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت تیل اور گیس کمپنیوں کے مسائل کو حل کریگی اور کسی بھی مسئلے کے فوری حل کیلئے براہ راست مجھ سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے، سندھ حکومت تیل اور گیس کے شعبے کو ترقی دیکر معیشت اور روزگار کے مواقعوں کو مستحکم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور تیل اور گیس کمپنیوں کو سندھ حکومت کی جانب سے آئل اینڈ گیس فیلڈ میں مکمل تحفظ اور سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تاکہ اس شعبے میں موجود معاشی پوٹینشل سے استفادہ کیا جاسکے۔