امن ايمبولینس سروس کیلئے 17 کروڑ 97 لاکھ روپے جاری

October 19, 2019

کراچی (جنگ نیوز) سندھ حکومت نے امن ایمبولینس سروس کیلئے گرانٹ کی منظوری دے دی ہے اور اس سلسلے میں سندھ حکومت کی جانب سے امن ایمبولینس سروس کیلئے 17 کروڑ 97 لاکھ روپے جاری کرديئے گئے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے امن ایمبولینس سروس بند ہوگئی تھی۔