میپکو ٹیموں کا آپریشن جاری،مزید 149بجلی چور پکڑے گئے

October 19, 2019

املتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 149بجلی چورپکڑلئے جن کو 2لاکھ یونٹس بجلی چوری کرنے پر36لاکھ26ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 20بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کئےگئے،17اکتوبر کو ملتان میں21 گھریلو اورکمرشل صارفین کو40657یونٹس چوری کرنے پر852545 روپے جرمانہ کیاگیااور4مقدمات درج کروائے گئے، ڈی جی خان میں15گھریلو صارفین ،وہاڑی سرکل میں 14گھریلو، کمرشل اورٹیوب ویل صارفین ، بہاولپور میں8گھریلو صارفین،ساہیوال میں22 گھریلو صارفین، رحیم یار خان میں14گھریلو صارفین ،مظفرگڑھ میں20گھریلو، کمرشل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین ،بہاولنگر سرکل میں10 گھریلو صارفین ، خانیوال میں25گھریلو، کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو جرمانہ کیاگیا ۔