کراچی میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا سبب کیا ہے؟

October 19, 2019

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں تیز گرد آلود ہوائیں بحیرۂ عرب میں موجود ہوا کے کم دباؤ کے باعث چل رہی ہیں۔

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق ہوا کا کم دباؤ کراچی سے 1300 کلومیٹر دور بحیرۂ عرب کے جنوب مشرق میں موجود ہے اور اس کا رخ بھارتی گجرات کی جانب ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ دو سے تین روز کے دوران شہرِ قائد میں دن میں گرمی کی شدت زائد جبکہ رات میں موسم خنک رہ سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں دن کے اوقات میں درجۂ حرارت 38 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے جبکہ رات میں خشک ہواؤں کے باعث خنکی محسوس کی جاسکتی ہے۔