تمام مدارس طلبا کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کریں،مفتی نعیم

October 20, 2019

کراچی(پ ر)مفتی نعیم نے تمام مدارس سے درخواست ہے کہ طلبا کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کریں، ایک بیان میں مفتی نعیم نے کہا کہ کسی دھرنے، ریلی یا ایسے پروگرام میں طلبا کو شریک نہ کریں۔ ریلی میں شریک طلبا زخمی ہوئے تو مدارس بدنام ہونگے۔ ایسی صورتحال میں دنیا میں اپنے طلبا کا تعارف نہیں کرا سکیں گے۔ ہماری جامعہ میں 53 ممالک کے طلبا دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ادارے کو سیاسی عزائم کیلئے استعمال کیا تو کوئی ملک اپنے طلبا نہیں بھیجے گا۔